the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
پشاور،16دسمبر(ایجنسی) پشاور پبلک اسکول پر حملے کی پہلی برسی میں موقع پر پاکستان بھر میں تمام اسکول بند کر رہے۔ حکومتی ترجمان مشتاق غنی نے بتایا ہے کہ قومی سوگ مناتے ہوئے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آج پشاور میں خصوصی یادگاری تقریبات میں سیاسی اور فوجی رہنماؤں نے شرکت کی اور ان حملوں میں مرنے والوں کو یاد کیا اور ان کے گھر والوں کو مختلف انعامات سے نوازا گیا۔ ایک برس قبل سولہ دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر ہوئے حملوں میں 144 افراد مارے گئے تھے، جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔اس تقریب میں



وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنر ل را‌حیل شریف، سیاسی جماعتوں کے قائدین،غیر ملکی سفراء اور شہداء کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے پی ایس کے طلباء نے اپنے مرنے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملی نغمے گائے۔

اس تقریب کے دوران سکیورٹی کے س‍خت اقدامات کیے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس موقع پر اے پی ایس سکول کو جانے والی تمام شاہراہوں پر دو ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ شہر کے تمام دا‌خلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.